جنرل نیوز

تمام اہل صحافیوں کو دو دن کے اندر اکریڈیشن فراہم کر دیا جائے گا۔نرمل‌کلکٹر مشرف علی فاروقی

نرمل: آج ٹی یو ڈبلیو جے (آئی جے یو)نرمل یونٹ کے قائدین جن میں صدر کے رویندر، نائب صدور وینوگوپال، گمولا اشوک،آرگنائیز سکریٹری رشید عالم الحفیظی،خازن پرشانت، سوشل میڈیا انچارج یوگیش کمار، جوائنٹ سکریٹریز منوج، ستلا ہنمندلو، کونا راجو، راجیشور اور دیگر نے ملاقات کرتے ہوئے صحافیوں کو دیئے جانے والے اکریڈیشن کارز کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا جس پر مشرف علی فاروقی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہر اہل صحافی کو دو سے تین دن میں ایکریڈیشن کارڈ فراہم کر دیا جائے گا۔ ہفتہ کو، TWJ (IJ) کے ضلع صدر نے دوسرے مرحلے کی منظوری کے لیے ضلع کلکٹر کو ایک عرضی پیش کی۔ اس موقع پر ضلع صدر کونڈوری رویندر نے کہا کہ ایکریڈیشن کے دوسرے دور کی منظوری کے لیے ضلع کلکٹر کو عرضی دی گئی ہے اور انہوں نے دو تین دن میں کمیٹی کے ساتھ اجلاس طلب کرتے ہوئے کا ہر اہل صحافیوں کوکارڈ کی منظوری دینے کا وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button