سینئر صحافی حضرت مولانا ڈاکٹر سید شاہ احمد عارف محی الدین حسینی قادری شرفی صاحب کا انتقال

حیدرآباد ۔ علمی ادبی اور مذہبی حلقوں میں یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ خانوادہ شرفی کی معروف شخصیت حضرت مولانا ڈاکٹر سیدشاہ احمد عارف محی الدین حسینی قادری شرفی حمیدی صاحب ابن حضرت سید محمد حسینی قادری ر ح و نبسۂ حضرت سید تاج الدین قادری شرفی صاحب کا
ہفتہ25 ستمبر 2026ءکو 10 بجے شب انتقال ہو گیا نماز جنازہ ہفتہ 26 -ستمبر بعد نماز ظہر( جماعت ایک بجے )مسجد درگاہ شریف شرفی چمن سبزی منڈی حیدرآباد میں ادا کی جائے گی۔مرحوم ‘شہزادۂ امام موسی رضا حضرت مولانا ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی رحمۃ اللہ علیہ کے بڑے داماد اور پروفیسر ڈاکٹر سید محمد حسیب الدین حمیدی صاحب پروفیسر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی گچی باؤلی حیدراباد کے برادر نسبتی تھے۔
پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند مولانا حافظ سید احمد عقیل حسینی قادری عادل پاشا ہ حمیدی اور 2 دختران شامل ہیں۔وہ حضرت مولانا مرتضی علی صوفی حیدر پاشاہ صاحب کے حقیقی ہم زلف تھے تفصیلات کے لیے فون 9848131867 پریا917287839575پر رابطہ کیا جا سکتا ہےحضرت عارف پاشاہ انتہائی منکسر المزاج اور ملنسار شخصیت کے حامل تھے
انہوں نے بحیثیت صحافی روزنامہ سیاست اور روزنامہ اعتماد میں بھی کافی نمایاں خدمات انجام دی تھیں علماء و مشائخ برادری اور صحافتی برادری میں وہ کافی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے انہیں بزرگان دین سے گہری عقیدت رہی بزرگوں کا احترام اور چھوٹوں سے شفقت اور انتہائی نرم گفتگو ‘حضرت عارف محی الدین حسینی قادری شرفی صاحب کا خاص وصف تھا۔



