اسپشل اسٹوری

انسانیت کی مثال قائم، حیدرآباد پولیس نے اپنی گاڑی میں حاملہ خاتون کو ہاسپٹل پہنچایا

حیدرآباد: انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملازمین پولیس نے ایک حاملہ خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک حاملہ خاتون کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ہاسپٹل جانا تھا لیکن گنیش وسرجن کے جلوس کے باعث خاتون کو کیب نہیں مل پا رہی تھی کیونکہ

 

شاہ علی بنڈہ ایکس روڈ پر بھاری بیاریکیڈس لگائے گئے تھے۔اسی دوران خاتون کو پریشان دیکھ کر حسینی عالم پولیس اسٹیشن کے ڈیٹیکٹو انسپکٹر دسرو نائک اور کانسٹیبل رجیتا نے انھیں اپنی پٹرولنگ گاڑی میں ہاسپٹل پہنچایا۔

 

آن لائن شیئر کی گئی ویڈیو میں کانسٹیبل رجیتا کو حاملہ خاتون کو گاڑی میں سوار ہونے میں مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے اس اقدام کی مختلف گوشوں سے ستائش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button