جنرل نیوز

محمد ریاض احمد اور سید غوث محی الدین آئی جے یو کے این ای سی ارکان منتخب

حیدرآباد۔ 23 ستمبر (سیاست نیوز)حیدرآباد کے سینئر صحافیوں محمد ریاض احمد اور سید غوث محی الدین کو ملک میں صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم انڈین جرنلسٹس یونین (آئی جے یو) کے قومی کونسل کے ارکان منتخب کیا گیا ہے اور ان دونوں کا انتخاب متفقہ طور پر عمل میں آیا۔ سنٹرل ریٹرننگ آفیسر (CRO) مسٹر ایم اے ماجد نے دستبرداری کی آخری تاریخ گذر جانے کے بعد چہارشنبہ کو ان دونوں کے انتخاب کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ محمد ریاض احمد روزنامہ سیاست کے سینئر سب ایڈیٹر اور سیاست ٹی وی کے اینکر ہیں۔ وہ حیدرآباد یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کے صدر بھی ہیں۔ گزشتہ 33 برسوں سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ جبکہ سید غوث محی الدین 25 برسوں سے صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ”انڈ ٹوڈے“ کے ایڈیٹر بھی ہیں۔ صحافتی برادری نے محمد ریاض احمد اور سید غوث محی الدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button