نیشنل

ممبئی مجلس کے دفترپراشرار کا حملہ۔،دو افراد زخمی۔ مقدمہ درج _ ویڈیو دیکھیں

ممبئی: ممبئی کے ممبرا علاقہ میں نامعلوم اشرار نے مجلس اتحاد المسلمین کے دفترپرحملہ کیا لاٹھیوں اورتلوار سے لیس حملہ آورنے وہاں موجود افراد پرحملہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات 22 ستمبر کی رات 8 سے 9 بجے کے قریب پیش آیا۔ سی سی ٹی میں قید مناظرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آوروں نے دفتر میں گھسنے کے بعد ایک شخص پر لاٹھیوں اور سلاخوں کے علاوہ تلوار سے حملہ کیا اور دفتر میں توڑ پھوڑ کی، بعد ازاں حملہ آور وہاں سے فرار ہو گئے۔ پارٹی کے صدر سیف پٹھان نے کہا چند نامعلوم شرپسند میرے دفتر میں داخل ہوئے جو ایم آئی ایم پارٹی کا دفتر ہے۔ انہوں نے میری پارٹی کے دو کارکنوں فیض منصوری اور بلال قاضی پر حملہ کیا اور وہ اس حملے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ منصوری اور قاضی دونوں ہی زخمی ہیں۔ انہیں قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ سیف پٹھان نے متعلقہ پولیس سے اس معاملہ میں شکایت کی ہے۔ تھانے پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button