جنرل نیوز

تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کی جانب سے چھوٹے اُردو اخبارات، رسائل اور اردو الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو مالی اعانت ، درخواستیں مطلوب

تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی کی جانب سے چھوٹے اُردو اخبارات، رسائل اور اردو الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو سال23-2022 کی مالی اعانت کے لئے درخواستیں مطلوب ۔ درخواستیں 27 مارچ تک داخل کی جاسکتی ہیں۔ جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدر تلنگانہ ریاستی اُردواکیڈیمی کا بیان

حیدر آباد ۔23 / مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی کی جانب سے چھوٹے اُردو اخبارات، رسائل اور اردو الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو سال2023-2022 کی مالی اعانت کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے اس سلسلہ میں اپنے صحافتی بیان میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اردو اکیڈیمی کی اسکیم ‘ چھوٹے اُردو اخبارات ہفتہ وار پندرہ روزہ اور اردو ماہناموں اور اردو الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو سال 2023-2022 کی مالی اعانت کے لئے متعلقہ درخواست گزارا اپنی درخواستوں کے ساتھ RNI بینک اکاؤنٹ نمبر بینک پاس بک یا چیک کی زیراکس آدھار کارڈ پیان کارڈ کی زیراکس کے علاوہ تازہ اخبارات و رسائل کی تین کا پیاں اور – /8,000 روپے کی ایڈوانس رسید بل کی تین کا پیاں اور گذشتہ سال کی منظورہ رقم کے استعمال کا یوٹیلائزیشن سرٹفکیٹ اسی طرح الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے چیانل کا ID Card ‘ آدھار کارڈ پیان کارڈ چیائل رجسٹریشن کی زیرا کس چیائل کا اجازت نامہ کی کاپی ایڈوانس رسید اکیڈیمی کے جاری کردہ فارم کی خانہ پری کے ساتھ 27 / مارچ2023 تک صدر دفتر اردو اکیڈیمی چوتھی منزل حج ہاؤز نامپلی حیدر آباد میں ذریعہ پوسٹ یا بالمشافہ داخل کر سکتے ہیں۔ صدر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ متعلقہ اسکیم کے فارم صدر دفتر اردواکیڈیمی سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button