جنرل نیوز

نارائن پیٹ کے مجلسی قایدین کی ماہ رمضان میں انتظامات کے لئے ضلع ایس پی اور کمشنر بلدیہ سے نمائندگی

نارائن پیٹ: 23 مارچ (اردو لیکس) صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی و رکن پارلیمنٹ کی ہدایت پر’ جابر بن سعید الجابری انچارچ مجلس اتحاد المسلمین متحدہ ضلع محبوب نگر کی نگرانی میں نارائن پیٹ مجلس قائدین کا ایک نمائیندہ وفد نے رمضان المبارک کے پیش نظر صاف صفائی ودیگر انتظامات کے لئے جناب عبدالقدیر منڈاسگھر صدر ضلع مجلس کی قیادت میں آج ضلع ایس پی وینکٹیش ورلو’ ضلع کلکٹر کویا سری ہرشا’ اور میونسپل کمشنر سنیتا سے انکے دفاتر میں علحدہ علحدہ طور پر ملاقات کی۔

 

اور تحریری یادداشت پیش کی۔ مجلس قائدین نے ضلع کے اعلی افسران سے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے موقع پر رات 1 بجے دیر گئے بازار کھلے رکھنے کی اجازت دی جائی۔ سحری اور افطار کے وقت برقی منقطع نہ کی جائی۔ اور ٹاؤن کے مختلف مساجد اور مسلم علاقوں میں رمضان کے پیش نظر صاف صفائی کی جائے۔ اس موقع پر نارائن پیٹ مجلسی قائدین نے ضلع کے اعلی افسران سے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اور ضلع کے اعلی افسران نے مجلسی قائدین کو مثبت تیقن دیا۔

 

اس موقع پر صدر ضلع مجلس عبدالقادر منڈاسگھر’ محمد تقی چاند مجلس رکن بلدیہ و ٹاؤن صدر مجلس’ محمد محمود میاں معاون رکن بلدیہ مجلس’ محمد تقی چاند پیر’ محمد شریف قریشی سابق ارکان بلدیہ مجلس’ محمد طاہر جوائینٹ سکریٹری مجلس’ محمد شہاب الدین چاند’ محمد غوث موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button