جنرل نیوز

جگتیال قدیم عیدگاہ کے لئے رکن کونسل جیون ریڈی نے 10 لاکھ روپے منظور کئے

جگتیال 28اپریل ( اردولیکس) جگتیال کے قدیم عیدگاہ رحمت پورہ میں ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کے لئے رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی نے اپنے ترقیاتی فنڈ سے 10  لاکھ روپئے منظور کئے ہیں آج رکن کونسل جیون ریڈی نے دس لاکھ روپے کا چیک صدر ملت اسلامیہ جگتیال عبدالباری کے حوالے کیا ۔ جس پر صدر ملت اسلامیہ جگتیال کے ذمداروں نے جیون ریڈی کو ایک یادگار پیش کیا اور عیدگاہ کی تعمیری کاموں پر دس لاکھ کی گرانٹ منظور کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر گری ناگا بھوشنم سابقہ چئیرمین بلدیہ کے علاو جگتیال ڈسٹرکٹ مائینارئی صدر و سابقہ وائیس چیرمین سراج الدین منصور ٹاون مائینارئی صدر محمد نہال کے علاوہ کانگریس کے نمائیندہ کونسلر محمد اظہر محمد کمال عیدگاہ کمیٹی کے صدر ذوالفقار احمد گاندھی نگر کونسلر جیون کے علاوہ مسلم سنٹرل کمیٹی کے ارکان جن میں نائب صدر محمد غیاث الدین. ساجد رحیم. متعمد عمومی سید خواجہ نعیم الدین منظور اراکین عرفان ابراہیم محمد مظفر عبدالواسع اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button