مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نجم السحرصاحبہ کا انتقال

حیدرآباد 12- اپریل ( محمد حسام الدین ریاض ) ڈاکٹر نجم السحر پروفیسر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (MANUU) کا جمعہ 11- اپریل کی شب انتقال ہوگیا وہ صحت کے اعتبار سے مکمل ہشاش بشاش تھیں ڈیوٹی کی غرض سے وہ 11- اپریل کو یونیورسٹی بھی تشریف لے گئیں تھیں
ڈاکٹر نجم السحر ایک معروف علمی و ادبی شخصیت تھیں۔ وہ ایک باوقار، محنتی اور مخلص استاد تھیں جنہوں نے اپنی زندگی تعلیم و تربیت کے لیے وقف کر دی۔ اُن کی رہنمائی میں تعلیم حاصل کرنے والے بے شمار طلباء آج ملک کے مختلف حصوں میں سرکاری اساتذہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اُن کا علمی کارنامہ ایک روشن مثال ہےانہوں نے خاص طور پر فاصلاتی تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں، اور ان کی تعلیمی و اخلاقی رہنمائی کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا
حیدرآباد میں انہوں نے فلوریڈاہائی اسکول میر جملہ تالاب کٹہ سے اپنی تدریسی خدمات کا آغاز کیا تھا وہ انتہائی ذہین اور غیر معمولی معلومات رکھنے والی ہمدرد اور ملنسار ومنکسرالمزاج شخصیت تھیں ٹیچر سے پروفیسرکے عہدہ تک پہنچنے کے باوجود وہ ہمیشہ تکبر سے پاک رہیں انہوں نے اپنے پیچھے ہزاروں شاگرد چھوڑے ہیں جو میڈم کے اعلی اخلاق مثالی کردار وبرتاؤ اور تعلیمی خدمت سے بھر پور جذبہ و ایثار کو بھلا نہیں پائیں گے
نماز جنازہ توقع ہے کہ اتوار 13- اپریل کو ادا کی جاۓ گی۔ان کے فرزندان اور دختران کی بیرون ممالک سے آمد کا انتظارھے۔