تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش اور ژالہ باری سے نقصان ہونے والی فصلوں کو فی ایکڑ 10 ہزار روپے معاوضہ ادا کرنے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا اعلان

کریم نگر _ 23 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے چند اضلاع میں گزشتہ ہفتہ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری سے نقصان ہونے والی فصلوں کو فی ایکڑ 10 ہزار روپے معاوضہ ادا کرنے کا  چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے اعلان کیا  ہے

 

چیف منسٹر نے کہا کہ فصلوں کو ہوئے نقصانات پر قبل ازیں مرکز کو بھیجی گئی رپورٹ پر مرکز سے کوئی مالی امداد نہیں کی گئی۔ملک میں پہلی مرتبہ صرف تلنگانہ حکومت ہی نقصانات پر کسانوں کوفی ایکڑ دس ہزارروپئے مالی امداد فراہم کرے گی۔ریاست میں حالیہ دنوں کے دوران طوفانی ہواوں کے ساتھ ہوئی بارش کے نتیجہ میں ہزاروں ایکڑپرپھیلی فصلوں کو نقصان پہنچا۔چیف منسٹر نے آج ریاست کے بعض اضلاع کا دورہ کیا۔

 

انہوں نے پریشان حال کسانوں سے بات کی اور بارش سے تباہ ہوئی دھان، مکئی اور آم کی فصلوں کا معائنہ بھی کیا۔وزیراعلی نے کہا کہ جملہ 79 ہزار ایکڑ پر پھیلی چاول کی فصل کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کسانوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سلسلے میں مرکز کو کوئی رپورٹ نہیں بھیجی جائے گی، حالانکہ ماضی میں فصلوں کے نقصان سے متعلق رپورٹ مرکز کو بھیجی گئی تھی لیکن کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا۔ تلنگانہ کے کسانوں کو ریاستی حکومت ہی مالی مدد فراہم کرے گی۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ فصلوں کو نقصان پر کسانوں کو 10 ہزار روپے فی ایکڑ معاوضہ دیا جائے گا۔حکام کو احکامات جاری کیے جائیں گے کہ قولدار کسانوں کی بھی مد د کی جائے تاکہ ان سے بھی انصاف ہوسکے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ 10,000 روپے فی ایکڑ کے حساب سے جملہ228 کروڑ روپے کی منظوری دے رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button