ہیلت
عٹمانیہ کے ڈاکٹروں کا حیران کن کارنامہ – 14 گھنٹہ کی طویل سرجری کے بعد 18 ماہ کے بچہ کی جان بچالی
حیدرآباد کے عثمانیہ ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے ایک نایاب کارنامہ انجام دیتے ہوئے 18 ماہ کے بچے کا کامیاب لیور ٹرانسپلانٹ کیا۔ گلیکوجن اسٹوریج بیماری میں مبتلا اس بچے کی 14 گھنٹے طویل سرجری کے بعد جان بچالی گئی
۔ڈاکٹروں نے بچے کے والد کے جگر کا ایک حصہ نکال کر بچے میں پیوند کیا۔ یہ پیچیدہ آپریشن آروگیہ شری اسکیم کے تحت مفت انجام دیا گیا۔
وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔ سرکاری ہاسپٹل میں اس نوعیت کی پیچیدہ سرجری کو انتہائی نادر قرار دیا جارہا ہے، جبکہ بچے کی حالت اب مستحکم بتائی گئی ہے۔



