ایجوکیشن

عزیزیہ اردو ہائی اسکول عادل آباد کے "ایس ایس سی” کے شاندار نتائج

عادل آباد۔ 30/اپریل (اردو لیکس)عادل آباد شہر کا سب سے قدیم ادارہ عزیزیہ اردو ہائی اسکول کے ایس ایس سی کے نتائج ہر سال کی طرح اس سال بھی نمایاں رہے ۔ اس سال ضلعی سطح پر عزیزیہ اردو ہائی سکول کو اول مقام حاصل ہوا ہے

 

۔ ایمن خانم بنت محمد الیاس خان نے جملہ 548 حاصل کرتے ہوئے ضلعی سطح پر اردو میڈیم مدارس میں اول مقام حاصل کیا ۔جن کا حال ٹکٹ نمبر 2601101812 ۔ اس کے علاوہ اسکول کے دیگر طلبہ نے بھی بہترین نشانات سے کامیابی حاصل کی ہے

 

جس میں تنزیہ تنویر بنت خالق بن لطیف نے 512 حاصل کرتے ہوئے اسکول کی سطح پر دوسرا مقام حاصل کیا۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں اولیاء طلبہ شامل رہے مہمان خصوصی عزیز اللہ خان نوید صاحب ، انچارج ہیڈ ماسٹر سید مسعود علی ، اکیڈمک انچارج شیخ فیروز احمد ، اور دیگر اساتذہ کرام موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button