جرائم و حادثات

گاوں والوں نے ایک جوڑے کو درخت سے لٹکا کر کافی پٹائی کی _ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں پیش آئے واقعہ کا ویڈیو دیکھیں

سنگاریڈی _ 19 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے سداشیواپیٹ منڈل کے ایک گاؤں میں توہم پرستی کا بدترین واقعہ پیش آیا۔ کولکور کے  گاؤں والوں نے مبینہ طور پر کالا جادو کرنے کے الزام میں ایک جوڑے کو درخت سے لٹکا  کر کافی پٹائی کی ۔ گاؤں کے متنگی یادیا اور اس کی بیوی شیاملا کو گاؤں کی پنچایت میں درخت سے لٹکا  کر  مارا پیٹا گیا۔ پولیس کو معاملے کا علم ہوا اور جوڑے کو تھانے لے آئی اور علاج کے لیے ہاسپٹل لے گئی۔

 

اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button