اسپشل اسٹوری

حیدرآباد،منہ سے سانس دے کر بچائی خاتون کی جان۔ خاتون پولیس کانسٹبل کی حاضردماغی

حیدرآباد: جم خانہ گراونڈ پربھگدڑ کے دوران کل ایک خاتون پولیس کانسٹبل نے بروقت طبی امداد پہنچاتے ہوئے ایک خاتون کی جان بچائی جسے وہاں موجود افراد نے مردہ سمجھ لیا تھا۔جم خانہ گراونڈ پرکرکٹ میچ کے ٹکٹس کیلئے عوام کا ہجوم امڈ پڑا تھاجس کے نتیجہ میں بھگدڑ مچ گئی، بھگدڑ کے دوران ایک خاتون نیچے گرگئی اورلوگ اس پرگرپڑے، جس کے نتیجہ میں خاتون کی سانس رک گئی تھی اوراس پرغشی طاری ہوگئی۔ وہاں موجود افراد نے اسے مردہ سمجھ لیا تھا تاہم قریب میں موجود بیگم پیٹ پولیس اسٹیشن سے وابستہ خاتون کانسٹبل نوینا نے اپنی ساتھی ملازمین کے ساتھ وہاں پہنچکرلوگوں کو ہٹایا اوراس کے بعد سی پی آر کے طریقہ کار کے تحت بے ہوش خاتون کو اپنے منہ سے سانس دی، خاتون کانسٹبل کی بروقت حاضردماغی اورابتدائی طبی امداد کے نتیجہ میں متاثرہ خاتون کی سانس دوبارہ چلنی شروع ہوگئی جس کے بعد اسے علاج کیلئے خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button