جرائم و حادثات

چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش، ایک شخص ٹرین اورپلیٹ فارم کے درمیان پھنس گیا

پرکاشم: ریاست آندھراپردیش میں ایک شخص ٹرین سے اترنے کی کوشش میں اس کی زد میں آکرپھنس گیا۔ یہ حادثہ ضلع پرکاشم کے گدا لورریلوے اسٹیشن پرپیش آیا۔ روی کمارنامی شخص ہبلی سے گنٹورجانے والی ٹرین میں سوار تھا۔ اسے بیتم چرلہ میں ٹرین سے اترنا تھا، تاہم آنکھ لگ جانے کی وجہہ سے وہ آگے کے اسٹیشن تک پہنچ گیا، لوگوں نے اسے بتایا کہ گدا لورآگیا ہے تو وہ پریشان ہوگیا اورچلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش میں گرپڑا، روی کمارریلوے پلیٹ فارم اورٹرین کے درمیان بری طرح سے پھنس گیا تھا۔ پلیٹ فارم کو ہتھوڑے سے توڑ کراسے باہرنکالا گیا اورعلاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button