جرائم و حادثات

بیوی نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر شوہر کا بے دردی سے قتل کردیا

جگتیال _ 17 جولائی ( اردولیکس) بات بات پر شک کرنے والے شوہر کا بیوی نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر انتہائی بے دردی سے قتل کردیا۔

 

یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے نیرلہ گاوں میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق نیرلہ گاوں سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ مانکیم کی شادی 38 سالہ جمنا سے 15 سال قبل ہوئی تھی اس جوڑے کو دو اولاد بھی ہیں لیکن مانکیم اپنی بیوی پر بات بات پر شک کرتا تھا جس سے تنگ آکر جمنا اپنی ماں کے گھر آگئی ۔

 

اتوار کی رات مانیکیم اپنے سسرال آیا تھا رات میں سونے کے بعد  جمنا نے اپنی  ماں کے ساتھ مل کر شوہر  مانکیم پر   لاٹھیوں سے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر اندھا دھند مارا پیٹا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جائے وقوعہ پر ہی  مانکیم کی موت ہوگئی۔ متوفی کے والد  بھومیا کی شکایت کے مطابق مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button