انٹر نیشنل

حج 2027 – بیرون مملکت عازمین کے لیے جامع پیکج کا اجرا – سعودی وزارت حج و عمرہ

کے این واصف

میزباںِ حج مملکتِ سعودی عرب ہمیشہ حجاج کرام کو نت نئی سہولتین بہم پہنچانے کوشاں رہتی ہے۔ اس سلسلے کی کڑی کے طور پر سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج سیزن 2027ء کے لیے بیرون مملکت سے آنے والےبعازمین کے لیے ایک جامع پیکج اجراء عمل میں لایا ہے۔

 

سودی پریس ایجنسی “ایس پی اے “ کے مطابق اس پیکج میں “الیکٹرونک پاتھ” پلیٹ فارم پر ایک ہی ای ایگریمنٹ کے ذریعے سعودی عرب آمد سے روانگی تک تمام بنیادی خدمات شامل ہیں۔“ایس پی اے” کے مطابق اس جامع پیکج میں چار بنیادی سروسز مقدس مقامات کی خدمات، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہاسپٹلیٹی فیسیلیٹیز( مہمان نوازی کی سہولتیں)، ٹرانسپورٹیشن اور کیٹرنگ شامل ہیں۔

 

اس کے علاوہ اختیاری اضافی خدمات بھی دستیاب ہیں۔ اس سے غیر ملکی حج امور کے دفاتر اور ایجنسیاں مختلف عازمین کے گروپوں کے لیے ان کی خوہش و ضروریات کے مطابق واضح اور لچکدار ایگریمنٹ فریم ورک کے اندر موزوں پروگرام تیار کر سکیں گی۔وزارت نے کہا کہ پیکج کا اجرا سعودی وژن 2030 اور پیلگرم ایکسپیریئنس پروگرام کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔

 

ان کوششوں کا مقصد عازمین حج کو آسانی اور اطمینان کے ساتھ مناسک حج ادا کرنے کے قابل بنانا اور ان کے روحانی تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔واضح رہے کی چند ماہ قبل سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئے حج سیزن 2027 سے قبل دنیا بھر کے 75 سے زائد ملکوں میں حج امور کے دفاتر کے ساتھ تیاریوں کے حوالے سے اجلاسوں کا آغاز کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button