جنرل نیوز

 ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کا خصوصی مشاعرہ بضمن جشن یوم آزادی

ادارہ ادب اسلامی کریمنگر کا خصوصی مشاعرہ بضمن” جشن یوم آزادی” 14 اگست بروز اتوار بوقت 2 بجے تا 5 بجے دن بمقام دفتر جماعت اسلامی ہند پر منعقد ہوا۔کریم نگر کنوینر مشاعرہ میر شوکت علی کے مطابق  جناب شیخ یوسف ڈائریکٹر ،”سوڈا” نے مشاعرہ کی صدارت کی۔مہمانان خصوصی شعیب الحق طالب صدر ادارہ تلنگانہ،سید اشتیاق احمد فاروقی، سید عرفان الحق رکن حج کمیٹی، ساجد فخرزمان خان ،رگھونندن پرنسپل اور محمد نعیم الدین احمد امیر مقامی جماعت اسلامی سنٹرل کریم نگر نے مشاعرے میں شرکت کی۔میر آصف علی نے تلاوت کلام پاک سے مشاعرے کا آغاز کیا مہمان شعراء صابر کاغذ نگری ، ریاست علی اسرار حیدرآباد، اقبال درد ورنگل، شعیب الحق طالب جگتیال، کے علاوہ مقامی شعراء محمد شوکت، اظہار حسین اظہار، ارشد وارثی، فیصل وارثی، امجد سلیم امجد،مھیمن راحل، نعیم نشتر نے موضوعاتی کلام پیش کیے ۔میر شوکت علی نائب صدر نے تمام مہمانان خصوصی کی گل پوشی و شال پوشی کی۔ نثار احمد پروانہ صدر ادارہ، اشفاق علی وارثی، میر آصف علی،سعادت علی صدیقی نے تمام مہمانان کا استقبال کیا۔مشاعرے میں سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ مہیمن راحل نے مشاعرے کی شاندار نظامت کرتے ہوئے مشاعرے کو بلندیوں تک پہنچا دیا ۔فیصل وارثی نے تشکر یہ الفاظ ادا کیے۔ اس طرح دعا پر مشاعرہ کااختتام ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button