جرائم و حادثات

قتل کے بعد شوہر نے بیوی کی نعش کو جلادیا۔حیدرآباد کے پرانے شہر میں دل دہلا دینے والا واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں شوہر نے بیوی کا بے دردی سے قتل کردیا۔ فوری ملی جانکاری کے مطابق بنڈلہ گوڑہ ہاشم آباد کے فیاض قریشی (25) سال اور قمر بیگم (23) کی شادی چند سال پہلے ہوئی تھی۔

 

شوہر کو اپنی بیوی قمر بیگم پر شک ہونے لگا اور وہ اکثر جھگڑا کرتا رہتا تھا۔ پیر کی رات ان دونوں کے درمیان اسی مسئلہ پر جھگڑا ہوا جس کے بعد برہم شوہر نے خنجر سے حملہ کرکے اپنی بیوی کا قتل کردیا اوراسکے بعد پٹرول چھڑ ک کر نعش کو آگ لگادی۔

 

پولیس نے اس معاملہ میں شوہر کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button