جرائم و حادثات

تلنگانہ کے وزیرکے پی اے کے بیٹے کی خودکشی

حیدرآباد: تلنگانہ کے ایک ریاستی وزیرکے پی کے فرزند نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ شہرکے علاقہ گچی باولی علاقہ میں پیش آیا۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ریاستی وزیرسرینواس گوڑ کے پی اے دیویندرکے بیٹے 23 سالہ اکشئے کمارنے پھانسی لے لی۔ آج صبح نوجوان نے اپنے کمرے میں یہ انتہائی اقدام یا۔ معلوم ہوا ہے کہ دس دن پہلے ہی نوجوان کو ایک آئی ٹی کمپنی میں ملازمت حاصل ہوئی تھی۔ خودکشی کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button