انٹر نیشنل

سعودی عرب میں ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

جدہ _ سعودی عرب میں ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم آج مملکت میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔جس کے پیش نظر سعودی سپریم کورٹ نے مملکت  میں 23 مارچ جمعرات کو یکم رمضان المبارک 1444 ہجری کا اعلان کیا ہے حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ) میں کل چہارشنبہ کو بعد نماز عشاء تراویح ادا کی جائے گیعرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے 10مقامات میں چاند دیکھنے کےلیے رویت کمیٹیوں کا اجلاس ہواتھا اور چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button