این آر آئی

سعودی عرب میں کورونا کے 137 نئے کیسز

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت میں کورونا کے نئے کیسز کی جانکاری دیتے ہوئے سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 137 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مرض کا شکار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 40 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

وزارت صحت کے کووڈ کنٹرولنگ سینٹر کی جانب سے سنیچر کے روز جاری اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کورونا سے مزید 90 افراد شفایاب ہوئے جس کے بعد اب تک اس مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 26 ہزار 941 تک پہنچ چکی ہے۔

کووڈ کنٹرولنگ سینٹر کا مزید کہا ہے کہ کورونا سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا سے اب تک 9 ہزار 642 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

مملکت کے مختلف ریجنز میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 3 ہزار 754 ہے جن میں سے 70 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیاہے جہاں ان کا باقاعدہ علاج جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button