انٹر نیشنل

سعودی عرب: ایر پورٹس پر “ٹورسٹ پراسیکیوش” کے ادارے قائم ہوں گے 

حیدرآباد ۔ کے این واصف

 سعودی اٹارنی جنرل شیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے ہوائی اڈوں پر ’سیاحتی پراسیکیوش‘ کے عنوان سے ادارے قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔عاجل نیوز کے مطابق سیاحتی پراسیکیوشن ادارے کے قیام کا مقصد مملکت آنے والے سیاحوں اورزائرین کے مقدمات کوفوری انصاف کے اصولوں کے تحت مختصر وقت میں مکمل کرنا ہے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ نیشنل اور انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر قائم پراسیکیوشن کے ادارے 24 گھنٹے کی بنیاد پرکام کریں گے تاکہ یہاں آنے والے سیاحوں کو اپنے حقوق کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پراسیکیوشن کے نئے قائم کیے جانے والے اداروں میں اعلی تربیت یافتہ افسر اور ان کے معاونین کو تعینات کیاجائے گا جواپنے شعبہ میں مکمل مہارت رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button