نیشنل

بریکنگ نیوز _ مغربی بنگال میں بھیانک ٹرین حادثہ 6 ہلاک 30 زخمی

حیدرآباد _ 17 جون ( اردولیکس ڈیسک) مغربی بنگال کے دارجلنگ ضلع میں پیر کی صبح تقریباً 9 بجے ایک گڈس ٹرین نے کنچن جنگا ایکسپریس ٹرین کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ حادثے میں مسافر ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اور چند بوگیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئی ۔ ان میں سے ایک کوچ کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ اس حادثہ میں 6 لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے اور 30 مسافر زخمی ہوگئے ان میں چند افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ٹرین اگرتلہ سے سیالدہ جا رہی تھی۔ یہ حادثہ مغربی بنگال کے رنگاپانی اور نجباری اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ امدادی کارروائیوں کے لیے ڈیزاسٹر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ موقع پر ریلیف ٹرین بھی بھیجی جا رہی ہے۔

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے حادثہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دارجلنگ ضلع کے پھانسیوا علاقے میں ایک المناک ٹرین حادثے کے بارے میں جان کر صدمہ پہنچا۔  ڈی ایم، ایس پی، ڈاکٹر، ایمبولینس اور ڈیزاسٹر ٹیموں کو ریسکیو، ریکوری، طبی امداد کے لیے موقع پر بھیج دیا گیا ہے۔ جنگی بنیادوں پر کارروائی شروع کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button