جنرل نیوز

چیف منسٹر مہاراشٹرا فڈنویس سے مساجد کےلاوڈاسپیکرز مسئلہ پر ایس پی کے وفد کی کامیاب نمائندگی

کے این واصف

چیف منسٹر مہاراشٹرا دیوندر فڈنویس مساجد کے لوڈاسپیکرز پر پابندی عائد کرنے اور عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی نقل و حرکت اور قربانی کی ادائیگی پر غیر مجاز افراد کی جانب سے مداخلت کے مسائل پر سماج وادی پارٹی کے وفد نے نمائندگی کی۔

 

سماج وادی پارٹی کے جاری ایک بیان کے مطابق صدر سماج وادی پارٹی مہاراشٹرا ابوعاصم آعظمی نے اپنے ایک وفد کے ساتھ مہاراشٹرا کے وزیر اعلی سے ملاقات کی۔ ابوعاصم نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ ریاست میں پولیس مساجد پر اچانک دھاوا بولتے ہوئے لاوڈاسپیکرز نکلوارہی ہے اور ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جارہاہے۔ جس سےمسلمانون میں بےچینی پائی جاتی ہے اور علاقے میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو خطرہ لاحق ہورہاہے

 

جبکہ اس سلسلے مین سپریم کورٹ کی واضح ہدایت موجود ہے۔ ابوعاصم نے کہا کہ متعلقہ پولیس کو چاہئے کہ مسجد کے انتظامیہ کو طلب کرکے لوڈاسپیکرز کب، کیسے اور کتنے وقت کے لئے استعمال کرنے پر عدالت عالیہ کی ہدایت کی روشنی مین مسجدانتظامیہ کو ہدایت جاری کرے۔ انھوں نے کہا کہ تمام مذاہب کی عبادت گاہیں لاوڈاسپیکرز استعمال کرتی ہیں مگر مساجد کے کچھ زیادہ سختی برتی جارہی ہے۔

 

ابوعاصم نے بتایا کہ چیف منسٹر نے فوری طور پر کمشنر پولیس سے رابطہ کیا اور سماج وادی پارٹی کے وفد سے ملاقات کرکے مسئلہ حل کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button