نیشنل

فلم رامائن کے سیٹ پر لگی بھیانک آگ

ممبئی: رنبیر کپور اور سائی پَلّوی کی فلم ’رامائن‘ کے سیٹ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ یہ حادثہ پیر کے روز ممبئی کی فلم سٹی میں پیش آیا۔

 

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچا اور آگ پر قابو پالیا۔ آگ کے شعلے بلند ہونے کی وجہ سے فلم سٹی کے پورے علاقہ میں دھویں کے بادل چھا گئے تھے۔ اس واقعے سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ پیر کی شام تقریباً 4 بجے پیش آیا۔

 

آگ لگنے سے برقی کے تار، لکڑی کا سامان، اے سی یونٹس اور بانس کی لکڑی سے بنی اشیا جل گئیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو دوسرے سیٹس تک پھیلنے سے روک لیا۔ اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔اس آتشزدگی کے باعث ’ہسل 5‘ اور ’پتی پتنی اور پنگا 2‘ کی شوٹنگ بھی متاثر ہوئی۔

 

دو حصوں میں ریلیز ہونے والی فلم ’رامائن‘ کا پہلا حصہ اس دیوالی کے موقع پر نومبر میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کی ہدایت کاری نتیش تیواری کر رہے ہیں۔ فلم میں رنبیر کپور بھگوان

 

رام اور سائی پَلّوی سیتا کے کردار میں نظر آئیں گی جبکہ یش راون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button