جرائم و حادثات

نظام آباد کے سینئر صحافی سید جاوید علی سڑک حادثہ میں زخمی _ رکن کونسل کویتا کی فون پر بات

نظام آباد _ 5 جنوری ( اردولیکس) روزنامہ سیاست کے نظام آباد کے اسٹاف رپورٹر سید جاوید علی کل ایک سڑک حادثہ میں شد ید زخمی ہوگئے ہیں اور وہ حیدرآباد کے ایک خانگی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ رکن قانون ساز کونسل محترمہ کے کویتا کو جب اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے فوری سید جاوید کے افراد خاندان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہیں ہمت دی کہ سید جاوید جلد از جلد روبہ صحت ہوجائیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنی طرف سے مکمل تعاون کا تیقن دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button