جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے ایک عہدیدار کے مکان سے کروڑوں روپے ضبط _ نوٹوں کی گنتی کے لئے مشین کا استعمال

نظام آباد _ 9 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ میں اینٹی کرپشن بیورو ( اے سی بی ) کے عہدیداروں نے نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے سپرنٹنڈنٹ کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے  کروڑوں کی نقد رقم ضبط کرلی

 

۔اے سی بی کی  ایک اہم کارروائی میں، نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے سپرنٹنڈنٹ اور انچارج ریونیو آفیسر داسری نریندر کی رہائش گاہ پر دھاوے کے دوران خطیر رقم اور اثاثوں کا پردہ فاش کیا گیا۔ نریندر کے خلاف غیر محسوب اثاثہ جات کے مقدمہ کے ایک حصے کے طور پر یہ دھاوا کیا گیا، جس میں ان کی آمدنی کے  ذرائع سے کہیں زیادہ اثاثوں کا انکشاف ہوا۔

 

تلاشی کے دوران اے سی بی نے ان کے گھر میں 2.93 کروڑ کی
نقد رقم، بینک بیلنس  کے طور پر  نریندر، اس کی بیوی اور اس کی ماں کے اکاؤنٹس میں 1.10 کروڑ  روپے اور   51 تولہ سونا۔اور 17 غیر منقولہ جائیدادیں جن کی مالیت ایک کروڑ 98 لاکھ روپے بتائی گئی ضبط کر لی گئی ۔ اب تک ضبط کیے
گئے اثاثوں کی کل مالیت تقریباً  6.07 کروڑ روپے بتائی گئی۔

 

مکان کے الماریوں میں 500 روپے کے کئی بنڈلس برآمد ہوئے۔ جس کی گنتی کے لئے مشین کا استعمال کیا گیا۔اس دھاوے کے بعد  نریندر کو گرفتار کر لیا گیا اور اسے حیدرآباد میں ایس پی ای اور اے سی بی کیس کے خصوصی جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button