نیشنل

اظہرالدین دادا بن گئے

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین دادا بن گئے ان کی بہو و ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انعم مرزا نے ماں بننے کی خبر سوشیل میڈیا کے اکاونٹ پر شئیر کی ہے۔ انعم مرزا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اس خبر کو ایموجی کے ذریعہ جاری کرتے ہوئے قبل ازیں کے فوٹو شوٹس کی تصاویر کو بھی اپ لوڈ کیا۔ انعم مرزا نے ساتھ ہی لکھا گزشتہ روز لڑکی ”دعا“ کی پیدائش ہوئی ہے اس کی حالت بہتر ہے۔ انھوں نے ان کی لخت جگردعا کو اپنی دعاوں میں شامل رکھنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button