انٹرٹینمنٹ

نظام آباد سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی باکسرنکہت زرین کا سلمان خان کے ساتھ ڈانس

ممبئی: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی باکسرنکہت زرین نے بالی ووڈ کے سپراسٹارسلمان خان کے ساتھ ڈانس کیا۔ خاتون باکسرنے کہا کہ ان کا خواب پورا ہوا ہے۔ انھوں نے سلمان خان کے ساتھ ڈانس کا ویڈیو ٹویٹرپرشیئرکیا ہے۔ باکسر نے سلمان خان کے ساتھ ان کی مشہورفلم” لو ”کے گیت ”ساتھیا تو نے یہ کیا کیا” پررقص کیا۔ یہاں یہ ذکربے جانہ ہوگا کہ سابق میں نکہت زرین نے سلمان خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہارکیا تھا اوان کی یہ خواہش پوری ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button