تلنگانہ
تلنگانہ ڈی ایس سی امیدواروں کے لئے ایک اہم اطلاع

حیدرآباد _ 11 جولائی ( اردولیکس ) تلنگانہ ڈی ایس سی 2024 کے ہال ٹکٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ جبکہ امتحانات اس ماہ کی 18 تاریخ سے 5 اگست تک آن لائن ہوں گے، ویب سائٹ پر ہال ٹکٹس دستیاب کرائے گئے ہیں۔ ریاست بھر میں اساتذہ کی کل 11,062 جائیدادوں کے لیے 2.7 لاکھ امیدواروں نے درخواست دی ہے۔ 4 مارچ سے 20 جون تک درخواستیں موصول ہوئیں۔ DSC کے امتحانات CBRT سسٹم کے تحت ہر روز دو شفٹوں میں لئے جائیں گے۔