نیشنل

تلنگانہ کی سابق گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن تامل ناڈو سے بی جے پی امیدوار

بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر  اپنی تیسری فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے جمعرات کی شام تامل ناڈو سے 9 امیدواروں کی فہرست باضابطہ طور پر جاری کی۔ تلنگانہ کے سابق گورنر تملائی سنڈر راجن کا فہرست میں نام شامل کیا گیا ہے کہ وہ چنئی جنوبی پارلیمانی حلقہ سے انتخاب لڑیں گے۔

 

باقی امیدواروں میں کوئمبٹور سے انامالائی، کنیا کماری سے رادھا کرشنن، چنئی سنٹرل سے ونوج پی سیلوم،  ویلور سے ڈاکٹر اے سی شانموگھم، کرشنا گری سے سی نرسمہا، نیل گیری سے ڈاکٹر ایل مروگن، پیرامبلور سے ٹی آر پرویندھر اور تھوتھکوڈی سے نینر نریندرن  شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button