جرائم و حادثات

15 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں 15سالہ لڑکی کی اس کے رشتہ دارنے عصمت ریزی کی جس کا تاخیر سے انکشاف ہوا۔لڑکی کی ماں اپنے شوہر کی موت کے بعد کرائے کے مکان میں بیٹی کے ساتھ مقیم تھی۔

 

ڈیڑھ ماہ قبل جب وہ کام پر گئی تو ان کا قریبی رشتہ دار مکان میں داخل ہوا اور لڑکی کو دھمکا کر اس کی عصمت ریزی کی۔ماں کی واپسی پر لڑکی نے رشتہ دار کی شرمناک حرکت سے واقف کروایا۔اس بات کی شکایت متاثرہ کی ماں نے ملزم کی ماں سے کی جس پر اس کو یقین دلایاگیا کہ

 

ملزم سے متاثرہ کی شادی کروادی جائے گی لیکن بعد میں انھوں نے اس بات سے انکار کردیا جس پر متاثرہ کی ماں نے پولیس سے رجوع ہوکر شکایت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button