حیدرآباد کے کئی علاقوں میں دھواں دھار بارش

حیدرآباد ۔ شہر حیدرآباد میں آج صبح سے ہی سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا تھا اور گرمی کی شدت معمول سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی تھی۔
شہری شدید گرمی اور لو کے تھپیڑوں سے بے حال تھے۔ دوپہر کے اوقات میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث عوام خصوصاً بزرگوں اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
تاہم سہ پہر کے بعد موسم نے اچانک کروٹ لی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آسمان پر گھنے سیاہ بادل چھا گئے اور تیز ہوائیں چلنے لگیں۔ کچھ ہی دیر میں شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے نہ صرف موسم خوشگوار ہوگیا بلکہ گرمی کی شدت میں بھی نمایاں کمی آئی۔
بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کی وجہ سےدرختوں کی شاخیں ٹوٹ جانے کی بھی اطلاعات ہیں اور بعض مقامات پر چھوٹے سائن بورڈز بھی اکھڑ گئے۔بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا خاص طور پر نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ گاڑی سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وجود صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکموں نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہورہی ہے۔