تلنگانہ

حیدرآباد کے سینئر صحافی واجد اللہ خان کو ” ستارہ صحافت” ایوارڈ

سینئر صحافی واجد اللہ خان کو صحافتی شعبے میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ”ستارہ صحافت“ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے یومِ آزاد کی اختتامی تقریب میں پیش کیا گیا، جس میں خان صاحب کو صحافتی میدان میں ان کی قابلِ قدر خدمات اور اردو زبان کی ترویج کے حوالے سے اہم کردار ادا کرنے پر سراہا گیا۔

 

وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن نے اس موقع پر واجد اللہ خان کو یادگاری مومنٹو اور اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے شال بھی اوڑھائی، جو کہ ان کی محنت اور لگن کا مظہر ہے۔ اس ایوارڈ کے ذریعے نہ صرف ان کی صحافتی خدمات بلکہ اردو زبان و ادب کے فروغ کے حوالے سے ان کی ثقافتی اور لسانی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔

 

یہ ایوارڈ ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جو اردو صحافت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں اور اردو ادب کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھاتے ہیں۔

واجد اللہ خان کا شمار روز نامہ اعتماد کے سینئر سب ایڈیٹر میں ہوتا ہے اور وہ اخبار کے آغاز سے ہی وابستہ ہیں اس کے علاوہ وہ یو این آئی اردو کے بھی تلنگانہ کے نمائندہ ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button