نیشنل

آدھار کارڈ میں نام اور دیگر تفصیلات کی تبدیلی کے لئے نئے قواعد نافذ

یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI) نے آدھار کارڈ میں نام اور دیگر ذاتی تفصیلات میں تبدیلی کے عمل کو مزید شفاف بنانے کے لئے  دستاویزات سے متعلق اہم قواعد میں ترمیم کی ہے۔ نئے رہنما اصولوں کے مطابق آدھار میں نام تبدیل کروانے کے لئے درخواست گزار کو UIDAI کی جانب سے مقرر کردہ شرائط اور ضروری دستاویزات پیش کرنا لازمی ہوگا۔

 

نئے قواعد کے مطابق شادی یا طلاق کے بعد نام یا سرنیم تبدیل کروانے کے خواہش مند افراد کو متعلقہ حلف نامہ (Affidavit) پیش کرنا ہوگا۔ اسی طرح نابالغ اور بالغ افراد کے نام میں تبدیلی کے لئے الگ الگ مقررہ دستاویزات جمع کرانے ہوں گے۔

 

آدھار اندراج کے دوران ڈیٹا انٹری میں ہونے والی غلطیوں کی اصلاح کے لیے بھی متعلقہ ثبوت اور دستاویزات پیش کرنا ضروری ہوگا۔ انگریزی میں درج نام کو مقامی زبان میں تبدیل کروانے کے لیے حلف نامہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 

UIDAI کے مطابق اگر کوئی شخص اپنا نام مکمل طور پر تبدیل کرنا چاہتا ہے تو اسے مرکزی گزٹ میں شائع شدہ نوٹیفکیشن کے ساتھ درست شناختی دستاویز (Identity Proof) بھی پیش کرنا ہوگا۔ نئے قواعد کا مقصد آدھار میں نام اور دیگر تفصیلات کی تبدیلی کے عمل میں شفافیت برقرار رکھنے کے ساتھ غلط یا غیر مجاز تبدیلیوں کو روکنا ہے۔

Shadi
Shadi

متعلقہ خبریں

Back to top button