ایجوکیشن

ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ کو وائس چانسلر ریسرچ ایوارڈ سے نوازا گیا

حیدرآباد، 5 اکتوبر (پریس نوٹ) ویمنس یونیورسٹی تلنگانہ کے شعبۂ اردو کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ کو شعبۂ آرٹس میں نمایاں تحقیقی خدمات کے اعتراف میں وائس چانسلر ریسرچ ایوارڈ 2026 سے سرفراز کیا گیا۔

 

یہ اعزاز مجاہدِ آزادی ویراناری چاکلی ایلما کی 131ویں یومِ پیدائش کے موقع پر 3 اکتوبر کو منعقدہ سیمینار میں پیش کیا گیا۔ سیمینار کا موضوع ’’اے آئی کے دور میں خواتین—مستقبل کی بااختیار رہنما‘‘ تھا، جس میں تعلیم، تحقیق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر اظہارِ خیال کیا گیا۔

 

تقریب میں الہ آباد یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر سنگیتا شریواستو اور کمشنر آف کالجیٹ ایجوکیشن محترمہ دیوا سینا سمیت یونیورسٹی کے اساتذہ، محققین اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

 

ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ کو وائس چانسلر ریسرچ ایوارڈ ملنے پر ویمنس یونیورسٹی تلنگانہ کی وائس چانسلر پروفیسر سوریا دھننجے، اساتذہ اور طلبہ نے مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ کی تحقیقی و علمی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ان کی کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button