جرائم و حادثات

جنگلی جانوروں کا شکار عادل آباد میں ایک شخص گرفتار۔حیدرآباد کے شکاریوں کی بھی تلاش

حیدرآباد : شہر کے بعض افراد کے ساتھ مل کر جنگلی جانوروں کا شکار کرنے کے الزام میں عادل آباد کی پنجہ شاہ کالونی سے تعلق رکھنے وال 34 سالہ شعیب افضل نامی شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔

 

ایس پی اکھل مہاجن نے بتایا کہ ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیس کی تفصیلات بتائیں۔ ایس پی نے کہا کہ ماضی میں شعیب افضل کے گھر کی تلاشی کے دوران ڈبل بیرل بندوق، چاقو، چھیی، ہرن کی کھوپڑیوں سمیت چھ سینگ، ایک جوڑا ہرن کے سینگ، ٹارچ، بائیک اور دیگر سامان ضبط کیا گیا تھا۔

 

ایس پی کے مطابق اس کارروائی کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔ حال ہی میں موصولہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گھر سے گرفتار کیا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ حیدرآباد سے بعض افراد اسپورٹس رائفل لے کر عادل آباد آیا کرتے تھے۔

 

شعیب افضل نے ان افراد کے ساتھ مل کر مہاراشٹرا کے تپیشور بفر زون، اورنگ آباد اور پونے کے جنگلات میں گھومتے ہوئے جنگلی جانوروں کا شکار کرتا تھا۔ایس پی نے بتایا کہ اس معاملے میں مزید افراد کے ملوث ہونے کے پہلو سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

حیدرآباد سے آکر شکار کرنے والے بعض افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button