نیشنل

اکبر، بابر یا اورنگ زیب نہیں شیواجی ہمارے ہیرو۔ بابا رام دیو نےغلط تاریخ پڑھانے کا لگایا الزام

نئی دہلی: یوگا گرو بابا رام دیو کا کہنا ہے نصابی کتابوں میں تاریخ کو بدلنا ہوگا۔ انھوں نے کہا ہے کہ چھترپتی شیواجی مہاراج ہمارے ہیرو ہیں اکبر، بابر یا اورنگ زیب نہیں۔ بابا رام دیو گوا حکومت کی جانب سے جنوبی گوا کے پونڈا ضلع میں چھترپتی شیواجی کی یوم پیدائش کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
بابا رام دیو نے کہا کہ ریاستی بورڈ یا این سی ای آر ٹی کی بیشتر کتابوں میں ہمیں غلط تاریخ پڑھائی گئی ہے، ان کتابوں میں مغلوں کی شان میں تعریف بیان کی گئی ہے ہمیں اسے بدلنا ہوگا۔ اکبر، بابر یا اورنگ زیب ہمارے ہیرو نہیں ہیں۔ہمارے عظیم ہیرو چھترپتی شیواجی مہاراج، رانا پرتاپ، چندر شیکھر آزاد، بھگت سنگھ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button