نیشنل

اڈیشہ: اندرون 2 گھنٹے 61 ہزار بجلیاں گرنے کے واقعات 12 ہلاک

نئی دہلی: ریاست اڈیشہ میں اندرن دو گھنٹے 61 ہزار بجلیاں گرنے کے واقعات پیش آئے جس میں 12 افراد کی موت ہو گئی۔ اسٹیٹ اسپیشل ریلیف کمشنر ستیہ برتا ساہو نے یہ بات بتائی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں ہو رہی بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر بجلیاں گرنے کے واقعات پیش آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے دن دو گھنٹوں کے اندر 61 ہزار بجلیاں گرنے کے واقعات پیش آئے جس

 

 

میں 12 افراد کی موت ہوگی جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 7 ستمبر تک یہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ مزید بارش کی پیش قیاسی کے بعد بعض علاقوں میں ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،

 

 

بعض علاقوں میں بجلیاں گرنے کے واقعات میں مویشیوں کی بھی موت ہوئی ہے۔ متاثرین کے لواحقین کو فی کس چار لاکھ روپے ایکس گریشاء کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button