مسلمانوں کو وقف قوانین کے فوائد بتانے آج سے بی جے پی کی ملک گیر مہم

نئی دہلی۔ وقف ترمیمی قانون کے فوائد کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے آج سے ملک گیر سطح پر ایک مہم وقف سدھار جَن جاگرن ابھیان شروع کر رہی ہے۔
یہ مہم اگلے مہینے کی 5 تاریخ تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے تحت بی جے پی کے لیڈر اور ورکرس مسلمانوں سے رجوع کریں گے اور اُنہیں ترمیمی قانون کے بارے میں جانکاری فراہم کریں گے اور اس سلسلے میں اُنہیں بیدار کریں گے۔
پارٹی کے صدر جے پی نڈّا نے اپنے ہیڈکوارٹر میں ایک ورکشاپ میں اس مہم کے بارے اعلان کیا تھا جس میں اس ماہ کی 10 تاریخ کو نئی دلّی میں، پورے ملک سے پارٹی عہدیداروں اور دیگر لوگوں نے شرکت کی تھی۔جے پی نڈّا نے اپوزیشن پارٹیوں پر بھی الزام لگایا تھا کہ وہ اپنے ووٹ بینک کی سیاست کے حصے کے طور پر ترمیمی قانون کی شقوں پر مسلمانوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت وقف کی جائیداد کے شفاف اور فعال مینجمنٹ کے ساتھ اُس کے فلاحی پروگرام کے سلسلے میں پُر عزم ہے۔