نیشنل
الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج۔راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج

نئی دہلی: کانگریس کے سرکردہ قائدین راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے خلاف چہارشنبہ کے روز ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس ایف آئی آر میں کئی ارکانِ پارلیمنٹ کے نام بھی شامل ہیں۔
اجازت کے بغیر آل انڈیا ریڈیو کے دفتر میں زبردستی داخل ہونے کے الزام میں موصول ہونے والی شکایت کی بنیاد پر دہلی پولیس نے یہ مقدمہ درج کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کو لے کر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے منگل کے روز الیکشن کمیشن کے دفتر تک نکالی گئی ریلی کے دوران ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی۔
اس احتجاجی مظاہرے کے لیے انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے دہلی پولیس سے پیشگی اجازت نہیں لی تھی، جس کے باعث پولیس نے انہیں روک دیا۔اس کے بعد راہل گاندھی پرینکا گاندھی اور دیگر قائدین اچانک آکاشوانی بھون پہنچ گئے وہاں انہوں نے کئی گھنٹوں تک دھرنا دیا۔



