تلنگانہ
حیدرآباد کے پرانے شہر میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دھاوے

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقع یاقوت پورہ اور سنتوش نگر علاقوں میں ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کے
حکام کی جانب سے دھاوے کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ یہ کارروائی اراضیات کے معاملات کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق متعدد آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کو ای آئی پی ایل کمپنی نے زمینیں
فروخت کی تھیں۔ اس معاملے میں پہلے ہی اُس وقت کے رنگا ریڈی ضلع کلکٹر اموے کمار اور مہیشورم تحصیلدار سے ای ڈی نے تفتیش کی ہے۔