نیشنل

بہار میں اسپائس جیٹ طیارہ بڑے حادثہ سے بال بال بچ گیا

پٹنہ : ریاست بہار کے دربھنگہ ایرپورٹ پر اسپائس جیٹ کا ایک مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ممبئی سے دربھنگہ آنے والا طیارہ رن وے پر لینڈنگ کے دوران اچانک ایک ٹائر پھٹ گیا۔ تاہم پائلٹوں نے بروقت مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت لینڈ کر لیا۔

 

طیارے کے رن وے پر جھٹکوں کا شکار ہونے سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس وقت طیارے میں تقریباً 150 مسافر سوار تھے، جنہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ ایرپورٹ  حکام کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں اور گراؤنڈ اسٹاف نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں انجام دیں۔

 

اسی دوران دربھنگہ ایرپورٹ پر ایک آکاسا ایئر کے طیارے کو بھی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں واقعات کے باعث ایرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت کچھ وقت کے لیے متاثر رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button