Uncategorized

اترپردیش کے فیروز آباد میں بھیانک آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد زندہ جل کر ہلاک

اتر پردیش کے فیروز آباد میں بھیانک آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ فیروز آباد میں فرنیچر کی دکان میں منگل کی درمیانی شب آگ لگ گئی۔  ایک خاندان اسی عمارت کی پہلی منزل پر رہتا ہے۔ جیسے ہی آگ پہلی منزل تک پھیل گئی، محو خواب خاندان کے 6 افراد زندہ جل گئے

پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں تین بچے اور ایک بوڑھا بھی شامل ہے۔  18 فائر انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ اس دوران چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے آتشزدگی کے واقعہ پر صدمے کا اظہار کیا۔ مرنے والوں کے لیے دو دو لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button