نیشنل

اتراکھنڈ میں بھی اڑی پتنگ _ ضلع پنچایت انتخابات میں مجلس کے دو امیدوار کامیاب

حیدرآباد۔29 ستمبر (اعتماد نیوز ) ریاست اتراکھنڈ  کےضلع  پنچایت  انتخابات میں مجلس  نے ضلع پنچایت میں 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔ اتراکھنڈ مجلس  کے ریاستی صدر ڈاکٹر نیئر کاظمی نے  بتایا کہ ضلع ہری دوار سے مجلس کے درج فہرست طبقات سے تعلق رکھنے والے دوامید وار وارڈ نمبر 07 سے سریتا اور وارڈ نمبر 30 سے کملیش نے زبردست کامیابی حاصل کی ۔سریتا کو 7,019 ووٹ حاصل ہوئے ۔ کملیش کو 4,544 ووٹ حاصل ہوئے ۔ تیسرے امیدوار ارشد شمار کو کامیابی نہیں ملی ، انہیں 455 ووٹ ملے۔ اتراکھنڈ میں صرف ضلع ہری دوار کے پنچایت کا چناؤ  ہوا تھا۔ عدالت کے فیصلہ پر ہری دوار کے پنچایت کے انتخابات منعقد ہوئے ۔ضلع ہری دوار کی 42 پنچایت نشستوں میں سے مجلس نے 3 نشستوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے تھے، ان میں سے 2 امیدواروں نے شاندار کامیابی حاصل کر لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button