تلنگانہ

حیدرآباد ،زوردارآواز کے ساتھ رک گئی ایم ایم ٹی ایس، مسافرین خوفزدہ

حیدرآباد: حیدرآباد میں آج بیگم پیٹ اورنیکلس روڈ کے درمیان ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں زبردست آواز آئی جس کے ساتھ ہی ریل رک گئی۔ اچانک آواز کے ساتھ ٹرین رکتے ہی مسافرین خوفزدہ ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ انجن میں تکنیکی خرابی کی وجہہ سے اچانک ٹرین آواز کے ساتھ رک گئی۔ مسافرین اس بات سے ناواقف تھے کہ ٹرین کیوں رکی اوروہ پریشان ہوگئے۔ بعد ازاں ریلوے کے انجینئرس نے وہاں پہنچ کرتکنیکی خرابی کو درست کیا جس کے بعد ٹرین روانہ ہوئی اورمسافرین نے راحت کی سانس لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button