جنرل نیوز

بین الاقوامی معروف مزاحیہ شاعر جناب وحید پاشاہ قادری کے فرزند کی شادی

حیدرآباد 4 جنوری(اردو لیکس ) ممتاز و معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ سنجیدہ و مزاحیہ شاعر جناب وحید پاشاہ قادری کے فرزند محمد سعید مزمل ایم ایس آسٹریلیا(نبیرہ حضرت عبدالقادر بے ہوش محبوب نگری) کی شادی جناب عبدالفرید کی دختر بشری ثمر بی ایس سی نیوٹریشن کے ساتھ انجام پائی۔

 

جامع مسجد دارالشفاء میں خطبہ نکاح پڑھا گیا ویڈس گارڈن چندرائین گٹہ میں استقبالیہ ترتیب دیا گیا محفل عقد اور استقبالیہ میں پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر دائرۃ المعارف عثمانیہ ڈاکٹر فاروق شکیل ،سمیع اللہ حسینی سمیع،شاہد عدیلی، پروفیسر مسعود احمد، منور علی مختصر، ظفر فاروقی، لطیف الدین لطیف، سردار سلیم، معین افروز، ممتاز مزاحیہ فنکار جناب قادر شریف، جناب کے بی جانی ،ماجد خلیل، ظفر محی الدین، قاضی اسد ثنائی، شیخ نعیم الدین، جناب محمد امین الدین انصاری، ممتاز کیریئر کونسلر جناب ایم اے حمید،جناب عظمت علی حیدر، محمد حسام الدین ریاض،جناب سیف نظامی، جناب اکبر خان اکبر، قاضی فاروق عارفی،جناب جہانگیر قیاس ،جناب معین امر بمبو ،جناب محمد ثنا اللہ وصفی،جناب سعد اللہ خان سبیل، جناب شکیل ظہیر آبادی ،جناب طاہر عفاری، جناب محمد عفیف الدین کے علاوہ ممتاز علماء کرام، مشائخ عظام، اساتذہ برادری

 

صحافیوں، ڈاکٹرز انجینیئرز اور سماج مختلف پیشوں سے وابستہ دیگر معززین اور دوسروں نے شرکت کی نوشہ کے چچا ڈاکٹر محمد طیب پاشاہ قادری،محمد حبیب قادری، کے علاوہ محمد جنید علی، محمد نوید مدثر، برادر عروس محمد عبدالسلام فہد اور دوسروں‌نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button