نیشنل

خاتون سے شادی کا وعدہ کر کےعصمت ریزی کا‌ الزام۔ اترپردیش کے مولانا جرجیس انصاری کو 10 سال قید کی سزا

لکھنو_ 22 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) ایک خاتون  سے شادی کا وعدہ کرتے ہوئے اس کی عصمت ریزی، بلیک میل اور ڈرانے دھمکانے کے معاملے میں مجرم قرار دیئے جانے والے اترپردیش کے اٹاوہ کے مولانا جرجیس انصاری کو وارانسی کی فاسٹ ٹریک عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مولانا کو جیل بھیج دیا گیا۔ ساتھ ہی مولانا نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے۔ قبل ازیں مولانا جرجیس انصاری نے کہا کہ انھیں ایک سازش کے تحت پھنسایا گیا ہے اور اس میں دوسرے کوئی نہیں بلکہ اپنے ہی ملوث ہیں۔

 

ایڈوکیٹ اودھیش کمار سنگھ کے مطابق متاثرہ خاتون اور چار گواہوں کی گواہی کی بنیاد پر فاسٹ ٹریک کورٹ نے مولانا کو عصمت دری کا مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید کی سزا سنائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button