جرائم و حادثات

حیدرآباد پرانے‌ شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت۔2 افراد گرفتار

حیدرآباد: ساوتھ زون ٹاسک فورس ٹیم اورمادنا پیٹ پولیس نے ملکرملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرتے ہوئے عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے دو بھائیوں کو گرفتارکرلیا۔ ان کے پاس سے دودھ کی ملاوٹ کیلئے استعمال ہونے والا 3 لاکھ روپئے مالیتی سامان ضبط کرلیا گیا۔ ملزمین کے نام محمد عارف اورمحمد سلیم بتائے گئے ہیں جو مادنا پیٹ منڈی میں رہتے ہیں۔ ان دونوں کی مادنا پیٹ میں دودھ کی دکانیں ہیں۔ ملزمین نے آسان سے رقم حاصل کرنے کے مقصد سے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا۔ منصوبہ کےمطابق ملزمین ملک پاوڈر اورشکرکے پاوڈرمیں کم قیمت کا دودھ ملا کربرانڈیڈ کمپنیوں کے پیکٹس میں بھرکرفروخت کررہے تھے۔ اسی طرح کی دھوکہ دہی کے معاملہ میں ان دونوں کو سال 2017 میں بھی گرفتارکیا جاچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button